سیالکوٹ :موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ شیر پورہ میں تیز رفتاری کے باعث حادثے میں افضل اور علی رضا شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گئے ۔ دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار ایک ایک شخص شخص زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔