شہر میں غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیاں سیل

شہر میں غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیاں سیل

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے شہر میں ہنگامی دورے۔۔۔

 انہوں نے (جی ٹی روڈ، سیالکوٹ بائی پاس روڈ نہر اپر چناب فیروز والا پل، سپر ایشیاء پل، چندا قلعہ چوک، پنڈی بائی پاس) اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس، پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے ۔ اس دوران انہوں نے جی ٹی روڈ کنگنی والا پر قائم پی ایس او پٹرول پمپ کا پیمانہ کم ہونے پر اور پنڈی بائی پاس پر سروس سٹیشن کا پانی نکاس نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے چندا قلعہ چوک میں موجود غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیوں کو موقع پر سیل کیا۔ ایل پی جی گیس ریفلنگ حادثات کا سبب ہیں، بغیر حفاظتی اقدامات، این او سی چلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ بالخصوص رہائشی علاقوں میں قائم ایسی ایجنسیاں انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے نہر اپر چناب روڈ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے روڈ کے اطراف تجاوزات پر ایکشن، ریڑھی بانوں کی طرف سے روڈ پر کچرا پھینکنے پر وارننگ جاری کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف مختص کی گئی جگہوں پر منتقل ہونے کی بھی تلقین کی، عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی کی بھی تنبیہ جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں