گیس کے سیل مسنگ ،سٹیکی میٹروں کی تبدیلی شروع

بھیرہ(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھیرہ نے تھانہ بھیرہ کے قصبہ ہاتھی ونڈ میں تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 مجرموں کو عمر قید 4 کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی جبکہ 2 کو بری کر دیا۔۔۔
مجموعی طور پر ان کو 76 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ، تفصیلات کے مطابق جولائی 2022 میں قصبہ ہاتھی ونڈ میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر مشتعل ہو کر 3 حقیقی بھائیوں محمد نواز، شاہد عمران اور محمد اسلم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جبکہ فائرنگ سے مقتولین کا والد محمد منشا اور بھائی ظفر اقبال شدید زخمی ہو گئے تھے ، عدالتی فیصلہ کے مطابق مجرموں اسد اقبال، امان اللہ اور محمد نعیم کو عمر قید اور 5،5 لاکھ روپے ہرجانہ ، محمد علی، شعیب گلزار کو 10،10 سال قید اور 30،30 لاکھ روپے ہرجانہ، سلیم وقاص اور محمد نذیر کو بھی 10،10 سال قید اور 50،50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ محمد انار اور محمد خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ۔