منظر عباس بطور لائن سپرنٹنڈنٹ ملکہ فیڈر تعینات

گلیانہ(نامہ نگار )منظر عباس کو بطور لائن سپرنٹنڈنٹ ملکہ فیڈر پر تعینات کر دیا گیا۔
منظر عباس نے تعیناتی کے بعد کہا کہ وہ تمام تر صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے ، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور ٹرپنگ جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ۔صارفین نے مظہر عباس کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔