محرم الحرام میں امن کیلئے فیصلوں پرعمل ہوگا :ڈپٹی کمشنر

محرم الحرام میں امن کیلئے فیصلوں پرعمل ہوگا :ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ امن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن قائم رکھنا صرف پولیس اور انتظامیہ ہی نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور امن کمیٹی کے اراکین کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران اللہ کی رضا کیلئے بلا معاوضہ جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ ان کی رائے اور مشاورت سے کیے گئے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس سے کوآرڈی نیٹر ضلع امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، مفتی کفایت اللہ شاکر، علامہ ایوب خان، قاری اقبال گھمن، ظفر عباس، ایوب اوپل، نجم گیلانی اور حافظ نیاز احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں