جی ڈبلیو ایم سی کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے

جی ڈبلیو ایم سی کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے اور صفائی کی سروسز وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ کی ہدایت پر گوجرانوالہ ،حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، گجرات کی تحصیلوں میں جی ڈبلیو ایم سی کے افسروں کے تقرر و تبادلے ، متعدد افسر وں کو مانیٹرنگ کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئیں ۔

اسد حسین (سینئر منیجرایچ آر کو سینئر منیجر آپریشنز ضلع گوجرانوالہ کی ذمہ داری سونپ دی گئی، محمد ارشد جمال (منیجر ورکشاپ)کو گوجرانوالہ تحصیل سٹی، علی رضا (منیجرآپریشن)کو تحصیل پنڈی بھٹیاں، محمد یاسین حسین (منیجرفلیٹ)کو تحصیل منڈی بہائوالدین، محمد ارشد جمال(منیجرورکشاپ) تحصیل کامونکے اور تحصیل نوشہرہ ورکاں کی مانیٹرنگ، مصفر غنی( منیجر آپریشنز) کو تحصیل پھالیہ، محمد نقاش کبیر (سینئر منیجرلینڈ فل)کو ضلع منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد کی ذمہ داری دے دی گئی، محمد فہد سلیم ( منیجر آپریشنز) ضلع گوجرانوالہ اور گجرات کی لینڈ فل سائٹس کا انچارج مقرر کردیا گیا، محسن ارباب کو نوشہرہ ورکاں سے ٹرانسفر کرکے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں