ڈپٹی کمشنر نے پل نہر اپر چناب کے نیچے غیر قانونی کیمپ ختم کرا دیا

ڈپٹی کمشنر نے پل نہر اپر چناب  کے نیچے غیر قانونی کیمپ ختم کرا دیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نہر اپر چناب کے دورہ کے موقع پر پل کے نیچے قائم غیرقانونی کیمپ ختم کرادیا۔

انہوں نے چندا قلعہ چوک سے متصل گرین بیلٹ میں قائم ڈپٹی کمشنر کمیونٹی پارک کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پارک کی تزئین و آرائش، دیکھ بھال، صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ضلعی انتظامیہ و میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جی ٹی روڈ پرشہریوں کی سہولت کیلئے لگائے گئے ٹھنڈے پانی کی سبیل کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں