لدھیوالہ وڑائچ:کوڑ ے کے ڈھیر وں میں پڑی الائشوں سے تعفن پھیلنے لگا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )کوٹ اسحاق میں کوڑے کے ڈھیروں میں پڑ ی قربانی کے جانوروں کی الائشوں سے۔۔
بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ۔عید قربان کو دس روز گزر جانے کے باوجود کوٹ اسحاق کے گلی فروٹ والا میں کوڑے کے ڈھیروں میں پڑی قربانی کے جانوروں کی الائشوں سے تعفن اٹھنے لگا جس سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔ اس حوالے سے حافظ محسن ،اعجاز کیلانی ،جمشید سرویا و دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے صفائی کے بہت دعوے کئے تھے لیکن ان پڑی لائشوں کی وجہ سے ہمارا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے ۔