گجرات:پیمانہ کم ہونے پر پٹرول پمپ سیل

گجرات:پیمانہ کم ہونے  پر پٹرول پمپ سیل

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈی سی گجرات نوید احمد کی ہدایت پر جی ٹی روڈ پر واقع ٹوٹل پٹرول پمپ کو پیمانہ کم ہونے پر سیل کر دیا گیا۔۔

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے جی ٹی روڈ پر واقع پٹرول پمپ کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران پٹرول پمپ کے گیجز میں خرابی پائی گئی جس کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں