آ رپی او طیب حفیظ چیمہ کی نیکا پورہ اور تھانہ صدر سیالکوٹ میں کھلی کچہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی تھانہ نیکا پورہ، روشنی میرج ہال ایمن آباد روڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔
اور شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد، ڈی ایس پی سٹی طارق محمود ڈھڈی، ڈی ایس پی سرکل عرفان احمد کے علاوہ ایس ایچ اوز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے تھانہ صدر سیالکوٹ، صادق اعوان مارکی پسرور روڈ میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔