ڈیری سے 262کلو خشک دودھ برآمد، مقدمہ درج

ڈیری سے 262کلو خشک دودھ برآمد، مقدمہ درج

تتلے عالی، گوجرنوالہ (نامہ نگار، نیوز رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،ڈیری سے 262کلو خشک دودھ برآمد ،مالکان کیخلاف مقدمہ درج۔۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پولیس نفری کے ہمراہ گزشتہ روزتتلے عالی کے علاقہ جاجوکی میں مدثرگجر،بلال سبطین وغیرہ کی ڈیری کا معائنہ کیا تو وہاں پر کریم نکالنے والی مشین لگی ہوئی تھی جس پر مدثر دودھ سے کریم نکال رہاتھا،ٹیم نے موقع سے خشک دودھ کے 25/25کلو وزن والے 10تھلے اور ایک کل والے 12ڈبے قبضہ میں لے لئے ،رپورٹ کے مطابق ملزمان دودھ سے کریم نکال کر اس میں خشک دودھ کی ملاوٹ کرتے تھے ۔ٹیم نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔ مضر صحت کھلے پاؤڈر کی ملاوٹ سے جعلی دودھ اور ڈیری اشیا تیار کی جارہی تھیں، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دوران چیکنگ خشک دودھ برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، مضر صحت خوراک کی ترسیل سنگین جرم ہے ، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت ٹیسٹ کرائیں، صحت دشمن عناصر کی پنجاب میں جگہ نہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں