بیوی کوتشددکانشانہ بنانے پر خاوند کیخلاف مقدمہ
ڈسکہ ،موترہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)بیوی کوتشددکا نشانہ بنانے پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج ۔۔
تھانہ موترہ کے علاقہ بھانوپنڈی کے محمود نے اپنی ہمشیرہ کی شادی 16سال قبل نوید کیساتھ کی، ملزم اکثر اوقات اپنی بیوی کوتشددکانشانہ بناتاتھا، گزشتہ روز ملزم نوید نے اس کی ہمشیرہ کو تیزدھار آلہ کیساتھ وار کرکے زخمی کردیا ۔