حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں میں کسان کارڈ ہیلپ سنٹر قائم
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت فراز احمد کاکہنا ہے کہ حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں تحصیل کی سطح پر کسان کارڈ ہیلپ سنٹر قائم کر د ئیے گئے ہیں ۔۔۔
جہاں ون ونڈ و آپریشن کے تحت کسان کار ڈ رکھنے والے زمینداروں ،کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔انکاکہنا تھا کہ کسان کارڈ ہیلپ سنٹر ز پر بینک آف پنجاب کے نمائندے بھی موجو د ہیں، ایسے کسان جو نیا کسان کارڈ بنوانا چاہتے ہیں وہ بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ انکامزید کہنا تھا کہ ایسے کاشتکار جنہیں گندم کی فی ایکڑ پیداوار پر 5 ہزار روپے امدادی رقوم جاری کی گئی ہے اگر اس میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بھی رہنمائی حاصل کر سکتا ہے ۔