لالہ موسیٰ:پیٹرو ل کی مقدار کم دینے پر فیول سٹیشن سیل

لالہ موسیٰ:پیٹرو ل کی مقدار کم دینے پر فیول سٹیشن سیل

لالہ موسیٰ (نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے لالہ موسیٰ اور ۔۔۔

نواحی علاقوں میں انسدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے لالہ موسیٰ میں واقع ایک پیٹرول پمپ کا اچانک دورہ کیا جہاں پیمائش کے گیج میں واضح کمی پائی گئی۔ پیٹرول کی مقدار میں دانستہ کمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ فیول سٹیشن کو موقع پر ہی سیل کر دیا۔مزید برآں احمد شیر نے نواحی علاقے ٹھیکریاں میں غیر قانونی طور پر چلنے والی ایل پی جی ڈیکانٹنگ دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خطرناک سرگرمیاں نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں، جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایسی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری رپورٹ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں