ملک میں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں :قمرزمان کائرہ

ملک میں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں :قمرزمان کائرہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آبادمیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ہمارے ملک میں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں،حکومت کی کوشش ہو تی ہے کہ عوام کو بجٹ میں ریلیف دیا جائے لیکن موجو دہ حالات میں کس طرح کا بجٹ دینا ہے یہ بھی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے ،بھارتی حملے کے بعد ہمارے ملک میں سکیورٹی تھریٹس بڑ ھ گئے ہیں اور دوسری جانب ہماری دہشت گردی کے خلاف اندرون لڑائی بھی بہت مہنگی پڑ رہی ہے ۔ان حالات میں دفاعی بجٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے ،دفاعی بجٹ کو کسی بھی صورت کم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس سے انحراف کیا جا سکتا ہے ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کی سہولت اور ریلیف کے لیے کام کیا۔ کسانوں کے ساتھ پہلے ہی بہت زیادہ زیادتی ہو چکی ہے اور اگر آئند ہ گندم کی فصل منافع بخش نہ ہوئی تو کسان اور شعبہ زراعت کو بہت نقصان ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ کاکہنا تھا کہ سپیکر، چیئر مین سینٹ اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے ملک کے مجموعی بجٹ میں 20 سے 25کروڑ کا فرق پڑے گا،کیا کسی ملک میں قانون بنانے والے نمائندوں کی تنخواہ دو،اڑھائی لاکھ ہونی چاہیے ،ان حالات میں تو صرف ملک میں ارب پتی افرا د ہی سیاست کرینگے کوئی عام آدمی سیاست نہیں کر سکتا انکاکہنا تھا کہ بجٹ کی تجاویز جب پیپلز پارٹی کے پاس آئینگی تو پارٹی اس پر فیصلہ کریگی اور اُمید ہے کہ بجٹ پر افہام و تفہیم ہو جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں