جعلی حکمرانوں سے نجات کی تحریک رنگ لائیگی :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈرریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ ۔۔۔
دھا ندلی زدہ حکومت کاخاتمہ قریب دیکھ کر حکمران ٹولہ الٹے سیدھے بیانات داغ رہا ہے اور جھوٹے پراپیگنڈا کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی کرکے عوام کو بیوقوف بنانیکی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، مینڈیٹ چورموجودہ پاکستانی سرکار پی ٹی آئی کی عوامی طاقت سے خائف ہے ،بانی پی ٹی آئی جیل میں جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اورحکمران اتحاد بے بسی و بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تحریک انصاف کو ختم کرنیکی تدبیریں سوچ رہا ہے ،(ن)لیگ کا لیڈر جیل میں تمام سہولیات میسر ہونے کے باوجود ڈیل کرکے ملک سے فرار ہوا مگر بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنے کے بجائے اپنے نظریات وموقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اور عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ و ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں منعقدہ کنونشن میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے جسے عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ،موجودہ حکمرانوں سے نجات کی جاری جدوجہد ضرور رنگ لائیگی اور جلد پاکستان کا اقتدار اعلیٰ حقیقی عوام دوست قیادت کے پاس ہوگا ۔