ڈینگی سے تحفظ کیلئے بروقت سرویلنس آپریشن کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے پیش نظر ڈینگی مچھر سے تحفظ کے لیے بروقت سرویلنس آپریشن شروع کیا جائے ۔ڈینگی پرمؤثر کنٹرول اور۔۔۔
اس کا مکمل خاتمہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔ تمام محکمے انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں بر وقت اور ڈینگی کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایمرجنسی ریسپانس کمیٹیوں کے ذریعے انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں،اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے ڈینگی سرویلنس کرنے والے موبائل یوزرز کی مانیٹرنگ اور انسدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں، ہاٹ سپاٹ علاقوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں اور ڈینگی مچھر کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کو مکمل طور پر کلیئر کریں اور جن محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ وگجرات نوید احمد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے ای پی آئی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ویکسینیٹرز میں 20 نئی موٹر سائیکلوں کی چابیاں تقسیم کیں ۔