سیاسی مداخلت، بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ پھر التوا کا شکار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ پھر التوا کا شکار ہو گیا۔۔۔
شہر میں گندگی پھیلانے اور سیوریج سسٹم کو جام کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔شہر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پربھینسیں گھومتی نظر آتی ہیں جو حادثات کا با عث بن رہی ہیں ، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہری حدو دمیں قائم بھینسوں کے متعدد باڑوں کو سیل کیا گیا مقدمات بھی درج کر ائے گئے لیکن اس کے بعد سے آپریشن روک دیا گیا ۔ میونسپل کار پوریشن کے عملہ نے شہری حدود میں قائم بیشتر بھینسوں کے باڑوں کو سیل کیا اور ان کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے لیکن سیاسی مداخلت پر آپریشن رک گیا ۔وحدت کالونی ،تالاب دیوی والا،پونڈاں والا چوک ،فیروز ولا روڈ ،نوشہرہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ ،پیپلز کالونی سمیت متعدد علاقوں کی گلیوں ،محلوں میں ان کے باڑے بنے ہوئے ہیں ۔ بھینسوں کے گوبر اور فضلہ جات سے سیوریج لائنوں کا بند رہنے معمول بنتا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور نکاسی آب کیلئے مویشیوں کو شہر سے باہرنکالنا انتہائی ضروری ہے ۔