راہوالی اور گردونواح میں چوری کی 4 وارداتیں
راہوالی (نامہ نگار)راہوالی اور گردونواح میں چوری کی 4 وارداتوں میں دکاندار، وکیل، رکشہ سوار مسافر 93ہزار روپے نقدی، 77ہزار روپے مالیتی 3موبائل فون، 4عدد بجلی کے پنکھوں۔۔۔
ٹوکے والی موٹر سے محروم۔ منڈیالہ وڑائچ کے محمد ریاض کی لوہیانوالی نہر کنارے مصطفائی کولڈ کارنر پر ملازم خرم شہزاد کی جیب سے 53ہزار روپے کیش۔ منڈیالہ وڑائچ کے ایڈوکیٹ کاوش علی رانا کی حویلی سے 4عدد بجلی کے پنکھے ، ٹوکا موٹر۔ گکھڑ منڈی کے حیدر علی چیمہ سے رکشہ میں سوار ہوکر راہوالی آتے ہوئے اس کی جیب سے 43ہزار روپے نقدی 55ہزار روپے مالیتی 2عدد موبائل فون۔ تلونڈی کھجور والی کے محمد عرفان کی جیب سے میلہ دیکھنے کے دورن نامعلوم چور 27ہزارر وپے مالیتی موبائل فون چوری کرکے لے گئے ،تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔