ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں چار افرادلٹ گئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں چار افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات شازم نامی نوجوان سے جی ٹی روڈ انڈر پاس کے قریب دو ڈاکو پچپن ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔
محمد علی سے دو ڈاکو محلہ سلامت پورہ میں ہزاروں روپے چھین کر لے گئے ۔ٹبہ محمد نگر کے شہباز سے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو سبزی منڈی کے قریب کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔جبکہ قلعہ سوکھا سنگھ کے افتخار احمد سے دو ڈاکو سادھوکی کے قریب ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔پولیس نے مقدما ت درج کرلیے ہیں۔