12سالہ بچے پر اغواکے بعد بدترین تشدد،اجتماعی زیادتی

12سالہ بچے پر اغواکے بعد بدترین تشدد،اجتماعی زیادتی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)حافظ آباد کے بعد گوجرانوالہ میں بھی بااثر افراد نے درندگی کی انتہاکر دی،12 سالہ نابالغ لڑکے کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور رسیوں سے باندھ کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔۔۔

ملزمان لہولہان لڑکے کی ویڈیو بناتے اور اسے گالیاں نکالتے رہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، پانچ کی تلاش جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ درندگی کا یہ واقعہ تھانہ فیروز والا کے علاقہ ٹھٹھہ چاون میں پیش آیا ہے جہاں 6 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کو اغوا کیا اور عرفان نامی شخص کی حویلی میں لے گئے جہاں متاثرہ لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے رسیوں سے باندھ دیا اور وہاں موجود ملزمان اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے جبکہ اس دوران وہاں موجود ملزمان بے بس نابالغ لڑکے کی ویڈیو بھی بناتے رہے جو منظر عام پر آ گئی ،موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ 6 ملزمان برہنہ حالت میں ایک بے بس بچے کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان مدثر ,احتشام ،ادریس ،عرفان،جیرا اور چاند وغیرہ اسلحہ کے زور پر نابالغ لڑکے کو اغوا کرتے ہیں اور اغوا کے بعد ایک حویلی میں لے جا کر اسے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں