150 عارضی وپختہ تجاوزات کھو کھے ، تھڑے مسمار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میو نسپل کارپوریشن انتظامیہ کا مدنی روڈپر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ150کے قریب عارضی وپختہ تجاوزات کھو کھے ، تھڑے، پھٹے ،کونٹرز۔سمیت دیگر سامان کا موقع پر صفایا کردیا گیا۔
جبکہ ایک ٹرک سامان قبضہ میں لیکر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔چیف آفیسر حیدر علی چٹھ کی زیر نگرانی ۔لینڈ انکروچمنٹ سپرائیٹنڈنٹ رحمت علی انصاری ۔انکروچمنٹ عرفان نسیم بٹ نے اپنے عملہ کے ہمراہ 150کے قریب تجاوزات کنندہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ متعدد بار سب کو آگاہ کرنے کے باوجود کسی نے بھی تجاوزات کو از خود نہیں ہٹایا۔لیکن اب کسی کو بھی روڈ کے اوپر رکاوٹ پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گئی ۔جو بھی اپنی دکان کے آگے تجاوزات لگانے گا ،اس کا سامان قبضہ میں لے کر اس کی دکان بھی سیل کی جائے گئی۔