خواتین کو باعزت روزگار فراہم کیا جا رہا:اے سی

 خواتین کو باعزت روزگار فراہم کیا جا رہا:اے سی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری اور ترقی کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔ ایسے پلیٹ فارمز وقت کی ضرورت ہیں جو خواتین کو بااختیار بنائیں اور ان کی آواز کو اجاگر کریں۔

 انہوں نے یہ بات سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں بیداری سیالکوٹ، ساؤتھ ایشین پارٹنرشپ پاکستان اور جی آئی زیڈ (جرمن انٹرنیشنل کوآپریشن) کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نائب صدر بیداری حنا نورین نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سیالکوٹ محمد شریف گھمن نے خواتین کی معاشی شمولیت کو ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔جی آئی زیڈ کے نمائندے صدیق اکبر نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں خواتین کی شمولیت سے متعلق منصوبے کی تفصیلات بیان کیں، جس کے تحت مقامی خواتین کو باعزت روزگار فراہم کیا جا رہا ہے ۔ویمن ایمپاورمنٹ کمیٹی کی اراکین روبی طارق اور آصفہ تبسم نے اپنی جدوجہد اور کامیابی کی داستانیں بیان کیں جنہوں نے شرکاء کو متاثر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں