بجٹ پنجاب میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کریگا:ن لیگ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی کارکردگی کے بعد ٹیکس فری بجٹ پیش کر کے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔۔۔
حکومت پنجاب کے بجٹ 26-2025 میں علاقہ نوشہرہ ورکاں کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماؤں حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے ،اظہر قیوم ناہرا ایم این اے ، مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ، عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے ، عرفان بشیر گجر ایم پی اے ، مدثر ستار انٹال صدر پی پی 69 اور اقبال صدیق سدھو سٹی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ جس میں عوام کے بنیادی حقوق تعلیم اور صحت کی فراہمی کو اولیت دی گئی ہے ،زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ، موجودہ حالات میں اس سے اچھا بجٹ نہیں بن سکتا تھا ،یہ بجٹ پنجاب میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا ۔