بچوں کی لڑائی:فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ فیروز والہ کے علاقہ میں سیف اللّٰہ نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا۔۔۔
ملزم موقع سے فرار ہوگیا بتایا گیا ہے کہ فیروز والہ کے رہائشی سیف اللّٰہ نے بچوں کی لڑائی کی وجہ سے اپنے سگے بھائی شاہ زیب اور بھابھی ثمرہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ، شاہ زیب کا کہنا ہے کہ میرے سگے بھائی سیف اللّٰہ نے بچوں کی لڑائی کی وجہ سے فائرنگ کی جس کی وجہ سے میں اور میری بیوی شدید زخمی ہوگئے ،تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔