گندگی پھیلانے پر انتظامیہ کی کارروائی،20دکانیں سیل

گندگی پھیلانے پر انتظامیہ کی کارروائی،20دکانیں سیل

گجرات(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن گجرات کا عملہ چیف آفیسر خالق داد گاڑا کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں مکمل طور پر فیلڈ میں متحرک رہا۔آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ، ٹائر مارکیٹ، لاری اڈہ اور ملحقہ بازاروں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے۔۔۔

 ان دکانوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی جہاں دکاندار دکانوں کے سامنے گندگی پھیلانے اور کوڑا کرکٹ نالوں میں پھینکنے کے مرتکب پائے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز اور بلا تعطل آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو ماڈل اور صاف ستھرا بنانے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف آفیسر خالق داد گاڑا نے اس موقع پر کہا کہ دکانداروں اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ شہر کی صفائی کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور نالوں، سڑکوں یا عوامی مقامات پر گندگی پھینکنے سے گریز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں