مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے

مختلف وارداتوں میں  متعدد شہری لٹ گئے

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار) مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔سٹی ہاؤسنگ کے ڈسکہ قریب رضوان مسیح سے دونامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی20ہزارروپے ، موبائل فون ودیگر روری دستاویزات چھین لیں۔۔۔

 رنجھائی بی ویڈنگ کے قریب دونامعلوم ملزمان نے زوہران فیاض سے اسلحہ کے زور پر نقدی 10ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا،پٹری نہر میترانوالی کے قریب دونامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر محمدضیان سے نقدی 29ہزارروپے اور دوموبائل فون چھین لئے ، آڈھا میں سعدیہ حمید کے گھر سے نقدی50ہزارروپے اور موبائل فون چوری ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں