چینی کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا

چینی کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) چینی کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا۔اوپن مارکیٹ میں چینی 180روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہونے لگی جبکہ دکاندار 190سے 195روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے چینی کی قیمت میں کمی تو نہ آسکی ،البتہ روزانہ کی بنیاد ر اس ک قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے پچاس کلو گرام کے تھیلا کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایک ہفتے کے دوران پچاس کلو گرام تھیلے کی قیمت میں چھ سو روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سے ہول سیل مارکیٹ میں پچاس کلو گرام چینی کے تھیلے کی قیمت 9000روپے ہو گئی ہے ۔ چینی ہول سیل مارکیٹ میں 180روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ گلی محلوں میں دکانوں پر چینی 190روپے سے 195روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔ چینی کی قیمت میں اضافہ سے عام آدمی کے لیے چینی کی خریداری مشکل ہو گیا ہے ۔چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اس سے تیار ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں