180 فلٹریشن پلانٹس خراب ، شہری پریشان

180 فلٹریشن پلانٹس خراب ، شہری پریشان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت کے باوجود میونسپل کارپوریشن اورضلع کونسل کی حدود میں شامل 180فلٹریشن پلانٹس خراب ،جبکہ پی ایچ اے عملہ کی غفلت کے باعث پارکوں میں بھی فلٹریشن پلانٹ فعال نہ ہوسکے۔۔۔

 موسم گرما کی شدت کا آغاز ہوچکا لیکن سیروتفریح کیلئے پارکوں کا رخ کرنے والے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کے افسران اور ملازمین کی عدم توجہی کے باعث ضلع گوجرانوالہ کے 180سے زائد فلٹریشن پلانٹس خراب پڑے ہیں ،موسم گرما کا آغاز ہونے کے باوجود پارکوں ،تعلیمی اداروں اورعام شاہرات پر لگے فلٹریشن پلانٹس کی مرمت نہ ہوسکی، میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ میں صرف45 فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں مگر عملی طور پر خراب پڑے ہیں ،پی ایچ اے کے 30 پارکوں میں فلٹریشن پلانٹس خراب پڑے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کے فلٹریشن پلانٹس اور متعدد تعلیمی اداروں میں خراب فلٹریشن پلانٹس کی مرمت نہ ہوسکی جس کے باعث شہریوں ،دیہاتیوں اور طلبہ وطالبات مضر صحت اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ،بیشتر پارکوں،تعلیمی اداروں میں پینے کا پانی بھی غیر معیاری ہے ، متعدد پارکوں میں چند سال قبل فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تھے ،تاہم بلدیاتی اداروں کا کہنا تھا کہ خراب فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کی جارہی ہے ،چند رہ گئے انہیں بھی فعال کردیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں