کامونکے :جی ٹی روڈ پر بینر لگاتا نوجوان ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق

کامونکے :جی ٹی روڈ پر بینر لگاتا  نوجوان ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر بینرز لگانے والا نوجوان ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

بتایا گیاہے کہ گزشتہ رات گوجرانوالہ کا 25 سالہ عرفان سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ کے درمیان نصب پولز پر بینرز آویزاں کررہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹرک نے بُری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا،حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں