وزیرآباد:میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،25 دکانیں سیل

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی وزیرآباد کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر 25 د کانیں سیل کر دی گئیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ وزیر آباد عمیر دلدار وڑائچ کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے مین بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور بار بار تنبیہ کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 25دوکانیں سیل کردیں۔