6 ملک شاپس سیل، 1100 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

 6 ملک شاپس سیل، 1100 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

لاہور(آن لائن)لاہور میں ملاوٹی دودھ کی فروخت روکنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ناقص دودھ فروخت کرنے والی 6 ملک شاپس کو سیل کر دیا۔

کارروائی شہر کے داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی کے دوران عمل میں لائی گئی، جس کے دوران تقریباً 2 لاکھ لیٹر دودھ کی جانچ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 1100 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، جبکہ 8 مختلف دودھ سپلائرز پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ دودھ کے دو نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ، جن کے فیل ہونے پر متعلقہ دکانوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں