سمبڑیال :حنا ارشد وڑائچ نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کر دیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے ۔۔۔
ویژن کے حوالے سے ایم پی اے حنا ارشد وڑائچ نے تحصیل سمبڑیال میں باضابطہ طور پر ‘‘کلینک آن وہیلز’’ منصوبہ کا افتتاح کردیا، ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر تحسین انور کی طرف سے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی گئی ۔ مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کی مفت سہولیات گلی محلوں میں پہنچائی جائیں گی جبکہ شہری بیماریوں کے حوالے سے مشورہ جات سے استفادہ بھی حاصل کر سکیں گے ۔