ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا دورہ ڈسکہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے ڈسکہ شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور۔۔۔
ان منصوبوں پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جامکے چیمہ روڈ پر سیور لائن کی تنصیب، کالج روڈ اور پسرور روڈ کی تعمیرِ نو کے منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔