ڈی پی او گجرات کا امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ،جلوسوں پر بریفنگ

ڈی پی او گجرات کا امام بارگاہ حسینیہ  کا دورہ،جلوسوں پر بریفنگ

گجرات (نامہ نگار )بسلسلہ محرم الحرام ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کا امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ، سرپرست حسینیہ ٹرسٹ میر الطاف حسین جعفری نے استقبال کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ نے انہیں محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس دفاعی بھی پوری انتظامیہ متحرک ہے۔ اور انشا اﷲ عزاداران امام حسین کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں