سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریبات ،انعامی رقوم تقسیم

گوجرانوالہ،وزیر آ باد،سیالکوٹ ،حافظ آ باد،نوشہرہ ورکاں (سٹاف رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ گان دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر عیدالاضحیٰ پر صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
چیئرمین مین جی ڈبلیو ایم سی/ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ممبران قومی وصوبائی صوبائی اسمبلی نے سینٹری ورکرز کو سرٹیفکیٹ اور 10 ہزار روپے فی کس انعام دیا ۔ امپیریل گروپ کی طرف سے گوجرانوالہ کے سینٹری انسپکٹرز، سپروائزری سٹاف کو قرعہ اندازی اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 4 موٹر سائیکلیں دی گئیں۔ وزیر آ باد میں اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نے تقریب کے دوران سینٹری ورکرز کی خدمات کو سراہا ۔ ایم ڈی ایمپیریل گروپ اخلاق حیدر چٹھہ نے کہا کہ سینٹری ورکرز حقیقی ہیروز ہیں جنہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ سیالکوٹ ،حافظ آباد ، نوشہرہ ورکاں میں تقریبات کے دوران سینٹری ورکرز میں چیک تقسیم کئے گئے ۔