حافظ آباد روڈ ،گن پوائنٹ پر شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی )حافظ آباد روڈ پر پولیس گشت کے باوجود ایک دن میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لیے۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ مان موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے عبدالحبیب کو گن پوائنٹ پر روک کر اس سے ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے لوٹ لیے ، حافظ آباد روڈ پر قاضی کوٹ کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار عکاشہ ریاض کو گن پوائنٹ پر روک کر اس سے دو موبائل اور 35 ہزار روپے نقدی لوٹ لی ،حافظ آباد روڈ پر ہی تین ڈاکوؤں نے عدیل سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ لیے ،لدھیوالہ سٹی کے علاقے حسنین سٹی کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو دکان سے سامان خریدنے آئے حنین اور اس کے دوست عبیدرضا سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ،حافظ آباد روڈ پر مظہر فلور مل کے قریب تین ڈاکوؤں نے محمد سلمان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور11 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔،تھانہ لدھیوالہ ہی کے علاقے دھاڑیوال خونی پلی کے قریب دو موٹر سائیکل سوار داکوؤں نے سوپ فیکٹری کے مالک سے گن پوائنٹ پر ستر ہزار روپے لوٹ لئے ۔