تتلے عالی میں وقفے وقفے سے بارش ، نشیبی علاقے زیرآ ب
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے کامونکے روڈ،نوشہرہ روڈ،سیم نالہ روڈ پر بنے گڑھوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،نئی تعمیر ہونے والی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ مولانا ظفر علی خان ٹول پلازہ کے قریب سڑک پر پانی کھڑا ہوگیا،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔