ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا رحمن شہید روڈ کادورہ، ڈسپوزل سٹیشن فعال
گجرات (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے ایکسین پبلک ہیلتھ کے ہمراہ رحمان شہید روڈ کا دورہ کیا، جہاں شہریوں کی جانب سے سیوریج کے پانی کے اوور فلو کی شکایت موصول ہوئی تھی۔
اس موقع پر سکیم کو فعال کر دیا گیا ہے اور ڈسپوزل سٹیشن کو مکمل طور پر آپریشنل کر دیا گیا ، جس کے بعد توقع ہے کہ علاقہ میں سیوریج کے پانی کا مسئلہ دوبارہ پیدا نہیں ہوگا۔ایکسین پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی گئی کہ سکیم کے راستے میں موجود تعمیراتی مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور یہ کام کل شام تک ہر صورت مکمل کیا جائے ۔