شہروز عباس چیمہ نائب صدر انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب مقرر
سوہدرہ(نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے شہروز عباس چیمہ کو نائب صدر انصاف یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
شہروز عباس چیمہ نے کہا کہ پارٹی قائدین نے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔