ٹرانسفارمرزناکارہ ہونے سے بجلی بند رہنامعمول بن گیا

 ٹرانسفارمرزناکارہ ہونے سے بجلی بند رہنامعمول بن گیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا)حافظ آباد میں گیپکو کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرزناکارہ ہونے سے اکثر علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہنے لگی۔

واپڈا/گیپکوکے سب ڈویژنوں میں نئے ملازمین کی بھرتی نہ کئے جانے سے دن بدن لوڈ بڑھنے سے اکثر ملازمین اور لائن سٹاف مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر نفسیاتی مریض بن گئے جبکہ رہی سہی کسر گیپکو میں ٹھیکیدار ی نظام نے نکال دی ۔تفصیلات کے مطابق گیپکو کے تمام سب ڈویژنوں میں اسوقت ساٹھ ساٹھ ستر ہزار کنیکشن ہوچکے ہیں ،لیکن اس تناسب سے یہاں پر ملازمین اور لائن سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ گیپکو میں نئی بھرتی نہ کئے جانے سے سابقہ بھرتی شدہ ملازمین پر دن بدن لوڈ اسقدر بڑھتا چلا جارہاہے جس کی وجہ سے وہ بلڈ پریشر، شوگر اور ڈیپریشن میں مبتلاچلے آرہے ہیں۔دوسری جانب بلوں کی تقسیم کا نظام ٹھیکیدار کو دیئے جانے سے صارفین کوبروقت بلز تقسیم کئے جانے کا عمل بھی تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں