بجلی بل کی ریکوری کیلئے جانیوالی ٹیم پرحملہ ، مقدمہ درج

بجلی بل کی ریکوری کیلئے  جانیوالی ٹیم پرحملہ ، مقدمہ درج

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)واپڈا بل ریکوری کے لیے جانے والی ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج۔ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ رندھیر باگڑیاں میں سب ڈویژن گیپکو بھوپالوالہ کے۔۔۔

 اہلکار بل بجلی کی ریکوری کے لیے صارف محمد ارباز کے گھر گئی اورریکوری بل کا مطالبہ کیا اورمیٹر بجلی کا کنکشن منقطع کرنے پر صارف طیش میں آگیا اورواپڈا اہلکار پر حملہ کردیا اورجان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے لگا ، واپڈا حکام نے صارف محمد اربا ز کے خلاف تھانہ بیگووالہ میں مقدمہ درج کرادیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں