پی ٹی آ ئی عوامی حقوق ، قانون کی بالا دستی کی جدوجہد کر رہی :خرم ورک

راہوالی (نامہ نگار)تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جمہوری پارٹی ہے جو عوام کے بنیادی حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے خرم شہزاد ورک نے ڈی سی کالونی کے ظفر اقبال چیمہ ، اورنگزیب چیمہ آف دادن چک، حاجی محمد اشرف چیمہ آف ٹھٹھہ داد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سیاسی طور پر اپنے خلاف قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات میں بے قصور قید کاٹ رہے ہیں ،وہ ملک کی عدلیہ کے ذریعے ہی اپنے خلاف قائم کیے جانے والے جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوکر سرخروہونگے ۔