سیالکوٹ بار ،20 خواتین وکلا میں الیکٹرک سکوٹیز تقسیم

سیالکوٹ بار ،20 خواتین وکلا میں الیکٹرک سکوٹیز تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوآرڈنیٹر ٹو پرائم منسٹر برائے اوورسیز پاکستانی حافظ شاہد ندیم گہگ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں وکیل کا رتبہ مثالی حیثیت رکھتا ہے۔

 وکیل معاشرے کی بہتری کیلئے لڑتا ہے وکیل معاشرے کے محروم طبقے کیلئے قانونی جنگ لڑتا ہے ،وکلائکے مثبت کردار کی بدولت ہی عدالتوں سے عوام کو ریلیف ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں 20 خواتین وکلا کو الیکٹرک سکوٹیز بطور تحفہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری چودھری محمد افضال اسلم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد، نجم الحسن، شہباز شمس، عدنان صفدر کھوکھر، محمد امجد رانا، رشید احمد دیو، شاہد اقبال وریاہ، میاں عبدالستار، مجسم زرخیز انور خان ،عبدالخالق نارو، شہزاد اکمل ،شاہد محمود میر، مقصود احمد بھٹی کے علاوہ وکلا کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ حافظ شاہد ندیم گہگ،صدر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری افضال اسلم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد نے 20 خواتین وکلا مدثر کلثوم، ثانیہ سرور، مہوش اسحاق، سمیرا رزاق، کنزہ انعم، گلشن تارہ ،ہما عمران، حافظہ افق آصف، شازیہ کنول، مدیحہ شفیق، عائشہ جبین ،میمونہ سلیم، ماہ جبین شاہد، عظمیٰ ذیشان، صائمہ نذیر حسین، بختاور اختر، تانیہ نذیر کو الیکٹرک سکوٹیز کی چابیاں دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں