وزیرآباد:رکن اسمبلی نے تجاوزات پر سیل دکانیں کھلوادیں

وزیرآباد:رکن اسمبلی نے تجاوزات پر سیل دکانیں کھلوادیں

وزیرآباد(نامہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی وزیرآباد کا مین بازار کا دورہ،بلدیہ کی جانب سے تجاوزات کی آڑ میں سیل کی گئیں 21 د کانیں ڈی سیل کرا دیں۔

 انتظامیہ تاجروں کو اعتماد میں لے کر کارروائیاں کرے ، د کان داروں کو نوٹس دینے کے بعد کارروائی کی جائے ،دوکان دار اپنا سامان بازار میں رکھنے کے بجائے د کانوں کے اندر محدود رہیں۔ بلدیہ وزیرآباد نے دو روز قبل تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 21 دوکانوں کو تجاوزات کا مرتکب قرار دیتے ہوے سیل کر دیا اور متعدد د کانوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 14 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جس پر مرکزی تنظیم تاجران نے مشاورتی اجلاس بلا کر انتظامیہ کو تحفظات پیش کیے اور د کانوں کو سیل کرنے کو بلا جواز قرار دیا، معاملہ کی بابت ایم پی اے وقار چیمہ نے نوٹس لے لیا اور صدر انجمن تاجران ناصر محمود اللہ والے ،اکبر بٹ سینئر نائب صدر و دیگر تاجران سے ملاقات کی ایم پی اے نے معاملہ کی بابت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکو کارہ سے گفتگو کی اور تاجروں کے تحفظات و صورتحال بارے آگاہ کیا ایم پی اے وقار چیمہ کی خصوصی دلچسپی پر سیل کی گئیں دوکانوں کو انتظامیہ نے ڈی سیل کر دیا اور تاجروں نے انتظامیہ کو تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہانی کر ائی۔دوکانوں کو ڈی سیل کرنے کو صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ،ضمیر کاظمی،صابر حسین بٹ و دیگر نے خوش آئند قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں