رکشے کو کار کی ٹکر سے 5 افراد زخمی

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکشے کو نامعلوم کار نے ٹکر مار دی، 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
بٹر سٹاپ پسرور روڈ پر رکشے والا پسرور سے چونڈہ کی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 27سالہ فرحانہ ،23سالہ امیر علی،65 سالہ محمد بشیر،5سالہ ابحیہ ،55سالہ شہناز بی بی زخمی ہوگئیں جنہیں ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہسپتال پسرور منتقل کردیا ۔