کمشنر کاامام بارگاہ حسینیہ گجرات ،جلوس کے روٹ کادورہ

کمشنر کاامام بارگاہ حسینیہ گجرات ،جلوس کے روٹ کادورہ

گوجرانوالہ، وزیر آباد (سٹاف رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر گجرات/ گوجرانوالہ نوید احمد نے امام بارگاہ حسینیہ گجرات اور۔۔۔

 مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور پرامن ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے جلوس کے راستوں پر صفائی، پیچ ورک، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ جلوس کے شرکا کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔دریں اثنا کمشنر گوجرانوا لہ ڈویژن سید نوید حیدر شیررازی، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد ،سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ کے ہمراہ وزیرآباد میں امام بارگاہ قاضی غالب علی کا دورہ کیا اور سکیورٹی لائٹنگ،بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاروں ، صفائی ، ٹریفک کی روانی اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں