منشیات فروش گرفتار ،13 کلو چرس برآ مد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کامونکے پولیس نے منشیات فروش اشرف گادی کوگرفتار کرکے 13کلو 200گرام چرس برآمد کرلی ۔
ایس پی صدرشاہد نوازوڑائچ کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر ندیم مالک نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتااورضلع بھر میں فروخت کرتا تھا۔