دن دیہاڑے ڈاکو شہری سے نقدی ، موٹرسائیکل چھین کر فرار

دن دیہاڑے ڈاکو شہری سے  نقدی ، موٹرسائیکل چھین کر فرار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو گوہد پور کے رہائشی عرفان سے اسلحہ کے زور پر نقدی ،موبائل فون اور اپلائیڈ فار موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گے۔

 شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تھانہ مراد پور پولیس کے حوالے کی۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھانہ مراد پور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہونے کے باوجود چودہ روز گزرنے کے بعد بھی ملزمان تلاش کرنے میں ناکام رہی۔ سر عام وارداتوں سے علاقہ مکینوں میں خوف کی فضا قائم ہوچکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں