امام حسین ؓ نے قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی:ناصر چیمہ

امام حسین ؓ نے قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی:ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا ) ایم پی اے محمد ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم ہمیں ایثار و قربانی،اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا۔۔۔

 مقبوضہ کشمیر ،فلسطین، غزہ میں مسلمان عورتوں ،بوڑھوں ،بچوں اور نوجوانوں کا کھلم کھلا قتل عام کیاجارہا، وہاں مسلمانوں پر پانی ،اشیا خورونوش اور ادویات بند کر کرکے ایک نئی کربلا برپا کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ نے 72جانثاروں کے ساتھ قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی آج ان کی یہ قربانی پوری امت کے لیے مشعل راہ ہے ،اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی دی ہوئی قربانی کے اصل مقاصد کو سمجھا جائے ، انہوں نے کہا کہ یزید کے پیروکار ہر روز کربلا برپا کررہے ہیں مگر کوئی انکا ہاتھ روکنے والا نہیں ،ایسے میں قوم کو متحد ہو کر اجتماعی توبہ کر کے عہد کرنا چاہیے کہ ہم اسوہ امام حسین ؓ کو اپنا کر یزیدوں کامقابلہ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں